میسورو23؍فروری (ایس او نیوز)میسور راجہ راجیشوری ڈینٹل کالج کے قریب پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں میسورلو ک آیوکتہ ایس پی روی کمار اور ان کا ڈرائیور کرن ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق روی کمار ایک سوفٹ کار میں سفر کر رہے تھے جو کہ ایک دس پہیوں والی ٹرک سے خطرناک انداز میں ٹکرا گئی۔اس تصادم کے نتیجے میں روی کمار اور ان کے ڈرائیور کرن دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔میسور لوک آیوکتہ ایس پی کے طور پر پروموشن سے پہلے مسٹر روی کمار نے پانمبور منگلورو کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کی خدمات انجام دی تھیں۔وہ ایک فرض شناس افیسر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔مسٹر روی کمار کی موت سے محکمہ پولیس ایک ایماندار اور پرجوش افیسر سے محروم ہوگیا ہے۔پتہ چلا ہے کہ صرف ایک ہفتے پہلے ہی ان کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔میسوروپولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔